ملتان میں نشتر اسپتال کی ینگ نرسز ایک بار پھر احتجاج پر آ گئیں ۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال کی اور نشتر روڈ پر دھرنا دے دیا ۔
ملتان میں نشتر اسپتال کی نرسز کے ساتھ نشتر اسپتال کی انتظامیہ نے دھوکہ کر دیا ۔ نرسنگ ہیڈ کوکب ناہید کے خلاف 3 روز قبل 6 روز تک جاری رہنے والے احتجاج کو اس وقت ختم کیا گیا تھا جب ایم ایس نشتر اسپتال نے ایک نوٹس جاری کیا کہ نرسنگ اسکول کی پرنسپل زاہدہ نور کو نشتر اسپتال کی نرسنگ ہیڈ مقرر کر دیا گیا ہے اور نرسز کے مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں۔
اس اعلان کے بعد نرسز نے ہڑتال ختم کر دی تھی تاہم ایک روز بعد ہی ایم ایس نشتر اسپتال نے اپنا فیصلہ واپس لے کر نشتر کی نرسنگ ہیڈ کوکب ناہید کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کر دیا ۔
جس پر آج نرسز نے پھر سے نشتر اسپتال میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال کر دی اور نشتر روڈ پر اس وقت تک دھرنا دیئے رکھنے کا کہا ہے جب تک نرسنگ ہیڈ کو ہٹایا نہیں جاتا ۔
واضح رہے ینگ نرسز کوکب ناہید کے رویہ کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں ۔