• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی ہونے کی وجہ سے یاسر نواز سے شادی سے انکار کردیا تھا، ندا یاسر

کراچی (این این آئی)اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں یاسر نواز نے شادی کی پیش کش کی تھی، تب انہوں نے ابتدائی طور پر ان سے ʼسندھیʼ ہونے کی وجہ سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔یاسر نواز اور ندا یاسر کی شادی کو ڈیڑھ دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے اور دونوں کےبچے بھی ہیں اور ان کا شمار رومانوی اور مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ندا یاسر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی شادی، خاندان اور کیریئر سے متعلق کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ انہیں مارننگ شو کرتے ہوئے 13 سال ہو چکے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر جب آیا تھا تو شروع میں ریکارڈڈ مارننگ شو کرتی تھیں اور اس وقت تک ان کی شادی ہو چکی تھی۔ان کے مطابق نادیہ خان اور شائستہ لودھی ان سے قبل ہی مارننگ شو کرتی تھیں جب کہ وہ اتفاقی طور پر مارننگ شو کی دنیا میں داخل ہوئیں۔ندا یاسر نے بتایا کہ پہلے شائستہ لودھی مارننگ شو کرتی تھیں، تو انہوں نے انہیں درخواست کی کہ وہ کچھ دن کے لیے ان کی جگہ شو کرلیں۔

دل لگی سے مزید