کراچی (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے،جس میں وہ یومِ عاشور کے موقع پر کراچی میں اپنے گھر کے باہر نذر و نیاز کے لیے برتن دھوتے نظر آرہے ہیں۔سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے بھتیجے ذوالفقارجونیئر کی اس سے قبل کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہیں لیکن شعبہ آرٹ سے بہت لگا ؤرکھنے والے ذوالفقارجونیئرکی حالیہ ویڈیو جس میں وہ یوم عاشورکے روز کالا لباس، لال ٹوپی پہنے نذر و نیاز کے لیے برتن دھو رہے ہیں اورسیاست سے دوراپنی من موجی زندگی جیتے ہوئے سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ذوالفقار بھٹو جونیئر ایک فنکار اور کیوریٹر ہیں جن کا کام جنوبی ایشیائی، جنوب مغربی ایشیائی اور شمالی افریقی خطے میں پیچیدہ تاریخوں کو دوبارہ زندہ کرتا ہے،قبل ازیں انہوں نے سکھر سے روہڑی ے درمیان دریائے سندھ پر ایک تحقیق کی ہے، جس میں انہوں نے ڈولفن مچھلی کے علاوہ اس علاقے میں آنے والے صوفی بزرگوں اور مخصوص تاریخی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی وشش کی ہے۔