ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ سپر اسٹار اداکار عامر خان کے بعد اکشے کمار بھی بائیکاٹ مہم کے خلاف بول پڑے۔ اکشے کما رنے اپنی فلم رکھشا بندھن کے بائیکاٹ مہم پر ردعمل دیا۔انہوں نے ٹرولرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں بھارتی معیشت کی بہتری میں معاون ہیں، آپ کو اور میڈیا کو اس طرح کی باتوں میں پڑنے سے اجتناب برتنا چاہیے۔اداکار نے مزید کہا کہ میں ٹرولرز اور میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس بائیکاٹ مہم کا حصہ نہ بنیں۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے رکھشا بندھن کی مصنفہ کو ان کے کچھ ہندو مخالف ٹوئٹس کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا اور فلم کے بائیکاٹ کی مہم چلائی۔ دوسری جانب اداکارہ تاپسی پنوں اور ہدایت کار انوراگ کشپ نےٹوئٹر پر اپنے بائیکاٹ کی خواہش کا اظہار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ عامر خان اور اکشے کمار سب کا ہی بائیکاٹ ہورہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بھی ایسا ہی بائیکاٹ کیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انوراگ کشپ اور تاپسی پنوں نے خواہش ظاہر کی کہ ٹوئٹر پر بائیکاٹ ہوکر وہ بھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے عامر خان اور اکشے کمار کے خلاف بائیکاٹ مہم چلی، اسی طرح ہماری 19اگست کو ریلیز ہورہی فلم دوبارہ کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔