ممبئی(پی پی آ ئی)بولی وڈ کے معروف اداکار کامیڈین راجو سری واستو کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجو سری واستو کو اس وقت دل میں تکلیف محسوس ہوئی جب وہ نئی دہلی کے ایک جم میں ورزش کررہے تھے۔ دل میں تکلیف پر راجو سری واستو کو فوری طور پر نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔بتایا گیا کہ راجو سریواستو کی طبیعت اب ٹھیک ہے، جلد ہی ان کی صحت کی میڈیا کو مزید آگاہ کردیا جائے گا۔