لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اداکار جانی ڈیپ نے اپنے بارے میں کہا کہ وہ اپنی مجبوری کی وجہ سے حادثاتی طور پر اداکار بن گئے۔حال ہی میں اپنی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے والے جانی ڈیپ نے ماضی میں اپنے فلمی کیریئر کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔چند سال قبل ایک ریڈیو پروگرام میں شرکت کے دوران جانی ڈیپ نے کہا تھا کہ جب وہ موسیقار بننا چاہتے تھے تو اداکاری میں پھنس گئے۔انہوں نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی موسیقار بننے کی خواہش تھی، انہوں نے 12 سال کی عمر میں باقاعدہ میوزک شروع کیا اور 13 سال کی عمر میں کلبوں میں پرفارم کرنا شروع کیا۔جانی ڈیپ نے کہاکہ “مجھے اپنا کرایہ ادا کرنا پڑا اور پھر کسی نے مجھ سے کہاکہ‘تم جا کر میرے ایجنٹ کو کیوں نہیں دیکھتے؟ وہ نکولس کیج کے ساتھ ہے،’ تو انہوں نے مجھے آڈیشن کے لیے بھیجا اور مجھے نوکری مل گئی۔ہولی وڈ اسٹار نے اس لمحے کے بارے میں کہاکہ “میں نے سوچا کہ تھوڑی دیر کیلئے اپنا کرایہ ادا کرنا ٹھیک ہے۔