• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف یوٹیوبر سعد الرحمن نے نکاح کرلیا

ڈکی بھائی کے نام سے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمن نے خاموشی سے نکاح کرلیا۔

انہوں نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ انہوں نے عروب جتوئی سے نکاح کرلیا ہے۔


یوٹیوبر نے عروب جتوئی کو اپنی زندگی کا پہلا پیار بھی قرار دیا۔ سعد الرحمن کے نکاح و منگنی کی تقریب میں معروف یوٹیوبر زید علی، رحیم پردیسی، رومیسہ و دیگر نے شرکت کی ۔

خیال رہے کہ ڈکی بھائی اپنے وی لاگز سے زیادہ ساتھی یوٹیوبرز سے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

’ڈکی بھائی‘ کے نام سے چلانے والے یوٹیوب پر ان کے عام روٹین پر بنائے جانے والے وی لاگز بھی صارفین کی جانب سے پسند کیے جاتے ہیں۔

 یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید