• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ طویل عرصے بعد وزیراعظم کا استقبال کرینگے

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ طویل عرصے بعد کراچی آنے والے وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ماضی میں یہ شکایت رہی تھی کہ انہیں وزیراعظم کے استقبال کیلئے بلایا نہیں جاتا تھا۔

گزشتہ دور حکومت میں مراد علی شاہ نے صرف ایک مرتبہ وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری استقبال کیلئے آنے والوں کی فہرست جاری کرتے ہیں

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد شہباز شریف پہلی بار سی ایم ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

نواز شریف نے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے دور میں سی ایم ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید