برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان گہرے مراسم ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔