عالمی بینک نے ایشیائی ممالک سے متعلق معاشی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کی معاشی شرح نمو کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔
اپنی رپورٹ میں ورلڈ بینک نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو 4 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی شرح نمو 5 اعشاریہ 6 فیصد رہی تھی۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات میں پاکستان کے لیے انرجی کے شعبے میں سبسڈی بڑا چیلنج ہے۔
رپورٹ کے مطابق خطے کی نسبت پاکستان میں انرجی کے شعبے سب سے زیادہ سبسڈی دی جاری ہے۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کے باعث جنوبی ایشیا میں معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے، اس سال جنوبی ایشیا میں گروتھ 6 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی شرح نمو 8 فیصد، بنگلہ دیش 6 اعشاریہ 4 فیصد اور مالدیپ کی 7 اعشاریہ 6 فیصد گروتھ رہے گی۔
ورلڈ بینک کے مطابق نیپال میں شرح نمو 3 اعشاریہ 7 فیصد، بھوٹان 4 اعشاریہ 4 فیصد، سری لنکا میں 2 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔