• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم مقام اسپیکر نے 123پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے 123اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

قاسم سوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ارکان کے استعفے بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصول ہوئے تھے۔

قاسم سوری نے کہا کہ  پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے رولز، ضابطے کے تحت منظور کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید