ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے لیے مبارکباد کے پیغام پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکسان اور امریکا کے دیرینہ، وسیع البنیاد اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، پاک امریکا تعلقات خطے اور اس سے باہر امن اور ترقی کے لیے اہم ہیں۔