• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، رخصتی میں ناکامی پر نوبیاہتا بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )نواحی گاؤں کجر میں رخصتی میں ناکامی پر مشتعل ہو کر نوجوان ظفر نے اپنی نوبیاہتا بیوی کو اسکے میکے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا صدر فاروق آباد پولیس نے مقتولہ کی نعش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے اور ظفر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے چند روز قبل ایک لڑکی زینا سے لو میرج کی تھی جس کا راز کھلنے پر زینا کے والدین نے اسے بہانے سے واپس گھر بلالیا اور پھر اسکی رخصتی کرنے سے انکار کردیا وقوعہ کے روز ظفر اپنے سسرال کے ہاں گیا اور انہیں مجبور کیا کہ وہ زینا کی رخصتی کردیں جس سے انکار کرنے پر اس نے تھوڑی دیر بعد گھات لگا کر زینا کو گھر سے باہر نکلنے پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تازہ ترین