• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا علی اور حنا الطاف کتنے بچوں کے خواہشمند ہیں

پاکستانی فنکار جوڑی، اداکار، گلوکار و میزبان آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف نے بتایا ہے کہ وہ کتنے بچوں کے خواہشمند ہیں۔

آغا علی اور حنا الطاف نے گزشتہ دنوں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران شو کی میزبان ندا یاسر نے اس جوڑی سے خوب دلچسپ سوالات پوچھے۔

شو کے دوران سوالوں جوابوں کے ایک راؤنڈ کے دوران اس جوڑی سے پوچھا گیا کہ ’حنا اور آغا کم از کم کتنے بچوں کے خواہشمند ہیں؟‘

اس سوال کے جواب میں حنا الطاف کا کہنا تھا کہ ’ابھی کچھ سوچا نہیں ہے، یہ سب اللّٰہ کے فیصلے ہیں وہ جب چاہے اور جتنے چاہے بچے دے دے ہمیں منظور ہیں۔‘

حنا الطاف کا مزید کہنا تھا کہ ’اُنہیں اور آغا علی کو بیٹی کی بہت خواہش ہے، اُنہیں اللّٰہ سے امید ہے، جب اللّٰہ نے وقت لکھا ہو گا اُنہیں اولاد سے نواز دے گا۔‘

دوسری جانب آغا علی کا بھی یہی کہنا تھا کہ ’اُنہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ اُنہیں کتنے بچے چاہئیں، بس جب اللّٰہ دے دے۔‘

آغا علی کا کہنا تھا کہ ’اُن کی والدہ کا کہنا ہے کہ اولاد چاہے جتنی بھی ہو بس نیک صالح ہونی چاہیے تو وہ بس اس چیز پر یقین رکھتے ہیں۔‘


انٹرٹینمنٹ سے مزید