• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا الطاف نے شادی سے قبل آغا علی کے بارے میں کیا کہا تھا؟

معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف کی شادی سے قبل کی وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ آغا علی سے متعلق گفتگو کررہی تھیں۔

حنا الطاف اپنی شادی سے قبل ایک پروگرام میں بطورِ مہمان شریک ہوئی تھیں جس میں میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ کونسے اداکار ہیں جو کھانے کے حوالے سے بہت شکایت کرتے ہیں؟


میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حنا الطاف نے کہا کہ ایک اداکار ہیں جن کا نام آغا علی ہے، وہ ویسے تو بہت اچھے انسان ہیں لیکن جب میں نے اُن کے ساتھ ایک بار میزبانی کی تھی تو وہ کھانے کو لیکر بہت شکایت کرتے تھے۔

حنا الطاف کی یہ ویڈیو اُس وقت کی ہے جب اُن کے اور آغا علی کے درمیان کوئی تعلق نہیں تھا لیکن بعدازاں دونوں نے اچانک نکاح کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جمعتہ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں حنا الطاف نے معروف اداکار آغا علی سے نکاح کیا تھا۔

اداکار و گلوکار آغا علی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کا شمار مداحوں کی پسندیدہ ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ 

تازہ ترین