• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی نجی سیکیورٹی گارڈز کو ایوان میں لے کر آئے، ن لیگ کا الزام

مسلم لیگ (ن) نے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی پر نجی سیکیورٹی گارڈز ایوان میں لانے کا الزام لگادیا۔

ن لیگ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پرویز الہٰی نجی سیکیورٹی گارڈز ایوان میں لے کر آئے، ان کی گارڈز کو بلانے کی ویڈیو ہمارے پاس ہے۔

ن لیگ نے الزام لگایا کہ پرویز الہٰی نے نجی سیکیورٹی گارڈز اور اسمبلی سیکیورٹی سے اراکین پر حملہ کروایا۔

ن لیگ نے الزام لگایا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے سیکیورٹی گارڈز کے حملے کے باعث ایوان میں بدمزگی ہوئی۔

اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے خود پر حملے کی روداد سنائی۔

انہوں نے بتایا کہ میں اُس طرف یہ کہنے گیا کہ ایسا نہ کریں، وہاں پر ن لیگی رہنما رانا مشہود کچھ لوگوں کو لے کر آگیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ اس دوران خواجہ سعد رفیق کے بھائی سلمان رفیق سیدھے آئے اور مجھے پیچھے سے پکڑ کر نیچے گرادیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب نیچے گرا تو پھر میں بے ہوش ہوا پھر نہیں معلوم کیا ہوا۔

قومی خبریں سے مزید