وزیر اعظم شہباز شریف کے اسلام آباد میٹرو کے افتتاح کے بعد سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سی ڈی اے کی دو ماہ پُرانی پریس ریلیز جاری کردی۔
پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میٹرو کا اپریل میں فعال ہونا پہلے سے ہی طے تھا۔
اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سی ڈی اے دو ماہ پہلے بتا چکا ہے اسلام آباد میٹرو اپریل کے پہلے ہفتے چلنا شروع ہوجائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سی ڈی اے کی دو ماہ پرانی پریس ریلیز بھی شیئر کی۔
اسد عمر نے شہباز شریف کے پشاور موڑ تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کو فعال کرنے سے متعلق دیے گئے احکامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آتے ہی ڈرامہ بازی شروع ہو گئی۔