وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، اور دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود دو طرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری اور اسٹرٹیجک تعلقات کے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
علاوہ ازیں انہوں نے تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، متبادل ایندھن اور صاف توانائی کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے تجربے سے استفادہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔