چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 کے بعد پہلی بار امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
عمران خان نے اپنی پرانی حلیف جماعت کے امیر کو ٹیلیفون کیا اور ملکی سیاسی صورتحال، دو طرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
سابق وزیراعظم نے سراج الحق کو بتایا کہ اُن کی حکومت ایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا ہے، قومی رجحانات کی حامل محب وطن قوتوں کو مل کر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔
دوران گفتگو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ دونوں قائدین نے روابط میں تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
2018ء کے انتخابات سے قبل پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی خیبرپختونخوا حکومت میں 5 سال اتحادی رہ چکی ہیں۔