ملتان ( سٹاف رپورٹر‘پ ر) نیب نے فراڈ کیس میں عبداللہ سٹی بہاولپور کے مالک رانا شاہد لطیف م کو گرفتار کر لیا،احتساب عدالت نے ملزم کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی آفیسر کے حوالے کر دیا ہے ترجمان نیب کے مطابق گذشتہ روز ملزم رانا شاہد لطیف مالک عبداللہ سٹی بہاولپور کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ ملزم کو روبرواحتساب عدالت برائے جسمانی ریمانڈ پیش کیا گیا۔ احتسا ب عدالت نے ملزم رانا شاہد لطیف کو 15روزجسمانی ریمانڈ پر تفشیشی افسر کے حوالہ کر دیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ ملزم نے غیر قانونی رہائشی / سوسائٹی موضع ہوت والہ تحصیل و ضلع بہاولپور عبداللہ سٹی کے نام سے بنائی اور لوگوں کی رقوم خورد برد کر لیں۔ ملزم کے توسط سے زیادہ تر احمد پور شرقیہ کے رہائشی لوگوں نے پلاٹس وغیرہ بک کروأے۔ موقع پر ملزم نے نہ تو سوسائٹی بنائی ہے اور نہ ہی لوگوں کی رقوم واپس کی ہیں۔ اس طرح ملزم کروڑوں کی رقم غبن کرنے کے بعدروپوش ہو گیا تھا جسے گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا۔