مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدلیہ کا فرض ہے کہ آئین کی پامالی ہو تو ایکشن میں آئے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اسپورٹس مین تھے، میرا خیال تھا کہ وہ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائیں گے ۔
احسن اقبال نے مزید کہاکہ عمران خان تو ہاتھ اٹھاکر دعا کرتے تھے کہ میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئے۔
اُن کا کہنا تھاکہ جب عمران خان کے خلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک آئی تو انہوں نے کیا کیا؟ آئین کو توڑا۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ کا فرض ہے کہ جہاں آئین کی پامالی ہو ایکشن میں آئے۔