• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ترین گروپ کو اہم ذمے داری دینے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کو مرکز میں اہم ذمے داری دینے کا فیصلہ کر لیا۔

عون چوہدری کو وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا مشیر بنانے کی سمری کابینہ ڈویژن نے تیار کر لی ہے۔

عون چوہدری جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

عون چوہدری ماضی میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔

36 رکنی کابینہ کی تشکیل

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ارکان سے حلف لینے سے انکار  کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کابینہ سے حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق 36 رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔

اطلاعات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ جے یو آئی کے زاہد اکرم درانی کو دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ 36 رکنی ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزراء شامل ہوں گے۔

خورشید شاہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ7 وزارتیں دیگر اتحادیوں کو دی جائیں گی۔

MQM بھی کابینہ میں شمولیت پر تیار

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کر کے انہیں کابینہ میں شامل ہونے پر رضامند کر لیا ہے۔

دوسری جانب بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہےکہ ابھی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

قومی خبریں سے مزید