• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد الرحمن اپنی منگیتر سے کیسے اور کہاں ملے تھے؟

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی نے اپنی منگیتر سے ملنے کی کہانی سنائی ہے۔

سعد الرحمن اکثر اوقات ہی پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہتے ہیں، ڈکی بھائی کا نام آج بھی ٹوئٹر پر ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ڈکی بھائی کی جانب سے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی منگیتر، عروب جتوئی سے کیسے اور کہاں ملے تھے۔

سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی جانب سے انسٹا گرام پر کی گئی اپنی منگیتر عروب جتوئی سے پہلی بات چیت کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔

اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بات کی پہل عروب جتوئی کی جانب سے کی گئی تھی جس کے بعد اس جوڑی میں دوستی ہوئی، پھر محبت میں اور محبت رشتے میں بدل گئی۔ 

ڈکی بھائی کا مزید بتانا ہے کہ ’اُن کی عروب جتوئی کے ساتھ 2018 کی 12 اپریل کو بات چیت شروع ہوئی تھی اور ٹھیک 4 سال بعد اسی تاریخ 12 اپریل 2022 کو اُن کا اور عروب جتوئی کا نکاح ہو گیا ہے، یہ کتنا خوبصورت ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےڈکی بھائی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عروب جتوئی سے نکاح کرلیا ہے۔

یوٹیوبر سعد الرحمٰن نے عروب جتوئی کو اپنی زندگی کا پہلا پیار بھی قرار دیا، سعد الرحمن کے نکاح و منگنی کی تقریب میں معروف یوٹیوبر زید علی، رحیم پردیسی، رومیسہ و دیگر نے شرکت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید