• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی۔

ملک چلانے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ٹیم سامنے آ گئی، ن لیگ اور اتحادیوں پر مشتمل 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں کون کون شامل

حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جے یو آئی کے 4، ایم کیو ایم کے 2 ارکان کے علاوہ ق لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزراء میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، اعظم نذیرتارڑ، مفتاح اسماعیل، جاوید لطیف، نوید قمر، خورشید شاہ، شیری رحمٰن، شازیہ مری، عبدالقادر پٹیل، مولانا اسعد محمود، طلحہٰ محمود، فیصل سبزواری، امین الحق، محمد اسرار ترین، عابد حسین، عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، مرتضیٰ محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمٰن مزاری، مرتضیٰ جاوید عباسی، ریاض حسین پیرزادہ شامل ہیں۔

بلاول نے حلف نہیں اٹھایا

قمر زمان کائرہ، عون چوہدری، مفتاح اسماعیل اور انجینئر امیر مقام نے مشیر، حنا ربانی کھر، عائشہ غوث پاشا اور عبد الرحمٰن کانجو نے وزرائے مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی حلف اٹھانے والی ابتدائی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

دوسری جانب وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کو مرکز میں اہم ذمے داری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عون چوہدری کو وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا مشیر بنانے کی سمری کابینہ ڈویژن نے تیار کر لی ہے۔

عون چوہدری جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

عون چوہدری ماضی میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید