ڈیرہ غازیخان (نمائندہ جنگ)پی ایم اے اور ہاؤس آفیسرز ایسو سی ایشن و غازی میڈیکل کالج ،ٹیچنگ ہسپتال کا مشترکہ اجلاس ، ہسپتال سمیت ہاؤس آفیسرز ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے کے علاوہ ایکسپریس فیڈر کی فوری بحالی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق پی ایم اے اور ہاؤس آفیسرز ڈاکٹرز نے مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا نے بل وصولی کے باوجود ایکسپریس فیڈر کو منقطع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں موجود مریضوں کے علاوہ لاکھوں روپے کی مشینری بجلی کی ٹرپنگ کی وجہ سے خراب ہو رہی ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ واپڈا کا ایکسپریس فیڈر فوری طور پر چالو کیا جائے ،اس موقع پر پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رضوان انور ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر مجید اللہ بزدار ، ہیڈ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالرحمن عامر قیصرانی، ممبر ایگزیکٹو باڈی ڈاکٹر سہیل احمد افغان ، ممبر ایگزیکٹو باڈی ڈاکٹر شکیل احمد لغاری ، صدر ہاؤس آفیسرز ڈاکٹر احسن شاہ ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عفان ،و ائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر انعام اللہ ، وائس پریذیڈنٹ خاتون ڈاکٹر شازیہ ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر اسحاق و دیگر بھی موجود تھے۔علاوہ ازیںٹیچنگ ہسپتال غازی میڈیکل کالج میں ہاؤس آفیسرز ایسو سی ایشن کا قیام ، ڈاکٹر احسن شاہ صدراور ڈاکٹر عفان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ ٹیچنگ ہسپتال غازی میڈیکل کالج میں ہاؤس آفیسرز ایسو سی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ہاؤس آفیسرز ایسو سی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا بعد ازاں ہاؤس آفیسرز ڈاکٹرز نے متفقہ طور پر ڈاکٹر احسن شاہ کو صدر ، ڈاکٹر عفان جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹر انعام نائب صدر ، ڈاکٹر شازیہ لیڈی وائس پریذیڈنٹ ، ڈاکٹر اسحاق جوائنٹ سیکرٹری ، ڈاکٹر ریاض انفارمیشن سیکرٹری اور ڈاکٹر شاہد کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا۔