کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے انارہ گارڈن اسکیم 33 کے اطراف میں سڑکوں پر بڑے پیمانے پر قبضے اور اہم سڑکوں پر عبداللہ شاہ غازی گوٹھ بنانے کیخلاف درخواست پر زمین واگزار کرانے کے لئے 17 مئی کو دوبارہ آپریشن کرنے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں انارہ گارڈن اسکیم 33 کے اطراف میں سڑکوں پر بڑے پیمانے پر قبضے اور اہم سٹرکوں پر عبداللہ شاہ غازی گوٹھ بنانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔