وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ کسی اور جگہ کو کیمپ آفس ڈکلیئر کرنے کی خبریں بےبنیاد ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر بےبنیاد،من گھڑت خبریں پھیلانے کا سلسلہ رکنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس فورس اور انتظامی عملے کی کسی بھی جگہ تعیناتی کی خبروں میں صداقت نہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میڈیا کسی بھی بےبنیاد خبر کو نشر کرنے سے پہلے تصدیق کرلے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین بھی منفی پراپیگینڈے کو مسترد کریں۔