• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین رہنمائوں کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے پر مریم نواز نے کیا کہا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے خواتین رہنمائوں کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے پر اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے وفاقی کابینہ کی نئی خواتین وزراء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری نیک خواہشات اور دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں کیونکہ آپ سب حکومت اور ہمارے ملک کا چہرہ ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کا ہر شعبے میں سبقت حاصل کرنا میرا سب سے بڑا خواب ہے اور اس کا آغاز ہوگیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم خواتین ہی پاکستان کی پہچان ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا۔

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی۔

حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جے یو آئی کے 4، ایم کیو ایم کے 2 ارکان کے علاوہ ق لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔

کابینہ کی نئی وزراء خواتین میں حنا ربانی کھر، شازیہ مری، شیری رحمان، مریم اورنگزیب اور عائشہ غوث پاشا شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید