• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر انسٹاگرام
تصویر انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان صاحبہ افضل نے حال ہی میں بیٹیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت دے دی۔

حال ہی میں صاحبہ افضل نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں کہا تھا کہ میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اُس نے مجھے اس دور میں بیٹی نہیں دی۔

اس بیان کے بعد سے صاحبہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم اب اُنہوں نے اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

صاحبہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ بیٹی رحمت ہوتی ہے اور مجھے صرف بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اللّہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شُکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی۔

اداکارہ نے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میری بات میں صرف ڈر تھا اور کوئی دوسرا مطلب نہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اللّہ تعالیٰ ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے، آمین۔

واضح رہے کہ صاحبہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اُنہیں بیٹوں کا بہت شوق تھا اور اللّٰہ نے انہیں بیٹوں ہی سے نوازا ہے، وہ بہت خوش ہیں کہ اللّٰہ نے اُنہیں اس زمانے میں بیٹی نہیں دی، اُنہیں بیٹی کی خواہش بھی نہیں تھی۔

صاحبہ افضل کا مزید کہنا تھا کہ بیٹیوں کے اوپر دباؤ بہت زیادہ ہوتے ہیں، زندگی بھر وہ اپنی مرضی سے کچھ کر ہی نہیں سکتی ہیں، لڑکیوں کی اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید