وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے صبح سویرے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پمز اسپتال کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے اسپتال میں آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے۔
عبدالقادر پٹیل پمز کی فارمیسی بھی گئے، انہوں نے اسپتال میں ادویات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا۔
وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے ڈاکٹروں اور مریضوں سے اسپتال کے مسائل بھی دریافت کیے۔
اس موقع پر انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف انسانیت کی خدمت میں کوتاہی نہ کریں۔
عبدالقادر پٹیل نے یہ بھی کہا کہ مریضوں کے علاج میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، اسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔