• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایم ایچ راولپنڈی سے لاپتہ دو ملازمین کی رٹ پٹیشنز سماعت پیر کوکرنے کی ہدایت

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے سی ایم ایچ راولپنڈی سے لاپتہ دو ملازمین کی رٹ پٹیشنز کی سماعت پیر کو کرنے کی ہدایت کردی ہے۔انیلہ عارف اور طاہرہ سرفراز نےکرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے زریعے اپنے اپنے شوہروں کی بازیابی کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہے۔انیلہ عارف کا شوہرعارف اقبال 2015سے سی ایم ایچ میں بطور نرسنگ اسٹنٹ کام کررہا ہے۔23اگست2021کو لاپتہ ہوگیا۔54دنوں کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگیا تھا۔11مارچ2022سے پھر لاپتہ ہے۔طاہرہ سرفراز کا شوہر محمد سرفراز 2014سے بطور میڈیکل اسسٹنٹ کام کررہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید