• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  کا کہنا ہے کہ ہم اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے  کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری کا سودا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کے قانون کو ریورس کریں گے کیونکہ اسٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کے پاس جاچکا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ریٹائرڈ ہونے والے ہیں اور ان کی خدمات مزید درکار نہیں۔

قومی خبریں سے مزید