ڈھرکی(نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ڈھرکی ریلوے اسٹیشن پر عوام کے جم غفیر سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کرپٹ لوگ اور پاکستان اب ساتھ نہیں چل سکتے۔عوام اب خواب غفلت سے جاگ اٹھے ہیں اور اب ان کو کھرے اور کھوٹے کا فرق سمجھ آگیا ہے اب وہ کرپٹ لوگوں اور حکمرانوں کے مقابلے میں جماعت اسلامی کی بے باک ، نڈر ،دیانتدار قیادت کا ساتھ دے کر کرپشن اور لوٹ کھسوٹ سے پاک مستحکم اور خوشحال پاکستان بنانے میں اپنا عوامی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہماری اس کرپشن سے پاک پاکستان عوامی تحریک کے نتیجے میں عوام اور ملک پر مسلط کرپٹ اور چوروں کا ٹولہ اور دیگر کرپٹ اور کرپشن کرنے اور کرانے والے قومی مجرم جیلوں کی کال کوٹھریوں میں ہونگے اور دیانت دار اور ایماندار لوگ اسمبلیوں میں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ 20 کروڑ عوام بجلی۔گیس۔صاف پانی۔صحت کی سہولت اور امن و امان اور روزگار جیسی بنیادی سہولتوں کے لئے سسکنے اور بلکنے پر مجبور ہیں ۔