• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی کے ڈوپ ٹیسٹ کی ضرورت ہے، رانا ثناء

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے۔

رانا ثناء نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی اسے اسپتال لےجائے، ہم اس کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کو تیار ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ کرکے’’میر جعفر نیازی‘‘ نے پاکستان کےخلاف سازش کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بدلتے ہی ’’امپورٹڈ وزیر اینڈ مشیر‘‘ واپس ایکسپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ اگر یہ لوگوں کو اکسائیں گے تو کیا یہ ہمارے لوگوں کے ہتھے نہیں چڑھیں گے، تازہ تازہ ان کے ساتھ ہوئی ہے، شاید مہینے ڈیڑھ میں ان کو عقل آجائے۔

قومی خبریں سے مزید