• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو

عمران خان کا حکومت گرانے کی سازش کا الزام، سیاسی و عسکری قیادت پھر سر جوڑ کر بیٹھ گئی، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں جاری قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس میں سروسز چیفس اور وفاقی وزراء شریک ہیں۔

شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد یہ قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہے، اجلاس میں سابق سفیر اسد مجید مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دیں  گے۔

سابق وزیر اعظم  عمران خان کا اصرار ہے کہ سفارتی مراسلہ انکی حکومت گرانے کی بیرونی سازش کا ثبوت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر واضح کرچکے ہیں کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا کوئی لفظ نہيں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مراسلے میں ان کی طرف سے ایک دھیلے کی بھی سازش ثابت ہوئی تو استعفی دے کر گھر چلے جائیں گے۔

اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی، جس میں قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید