• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتال سے نومولود کے اغوا میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی کے نجی اسپتال سے نومولود کو اغوا کرنے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلبرگ میں نجی میڈیکل سینٹر سے نومولود کے اغواء کے معاملے میں اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے اغوا میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں لیڈی ڈاکٹر سمیت 2 ڈاکٹرز شامل ہیں، ملزمان میں 2 پرائیویٹ افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر پر بچے کو اغواء کرنے کا الزام ہے، متبادل ڈیوٹی کے لیے لیڈی ڈاکٹر کو بلایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید