ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کا حمزہ شہباز کےحلف کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے کہا کہ گورنر پنجاب کو نوٹس ہی نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کو سنا گیا ہے۔
احمد اویس نے کہا کہ صدر پاکستان کیس میں فریق نہیں تھے، انہیں کیسے ہدایات جاری ہو سکتی ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ آئین کے تحت صدر اور گورنر کو ہدایات جاری نہیں کی جا سکتیں۔