• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ سڑک بنوانے کیلئے عمران خان نے کتنی رقم دی؟ شیخ انصر نے بتادیا

اسلام آباد کے سابق میئر شیخ انصر عزیز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ کی سڑک بنوانے سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں شیخ انصر عزیز نے کہا کہ عمران خان نے بنی گالا کی سڑک بنوانے کے لیے محض 30 لاکھ روپے ادائیگی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا کی سڑک بنوائی تو میں میئر اسلام آباد تھا، انہوں نے سڑک بنانے کےلئے سی ڈی ا ے کو صرف 30 لاکھ روپے دیے تھے۔

سابق میئر اسلام آباد نے یہ بھی کہا کہ 2019ء میں وزیراعظم ہاؤس سے ہدایات آئیں کہ وزیراعظم کے گھر کی طرف مین روڈ سےجو سڑک جاتی ہے، اس کی مرمت کرواکر دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے صرف 30 لاکھ روپے ادا کیے گئے ، جس کا ریکارڈ موجود ہے۔

شخ انصر عزیز نے کہا کہ عمران خان کا دیا گیا پے آرڈر ریکارڈ میں موجود ہے، انہوں نے صرف ایک بار ادائیگی کی، اس کے بعد کوئی ادائیگی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ بنی گالا کی باقی سڑک ن لیگی قائد میاں نواز نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد بنوائی۔

گزشتہ روز لاہور کے جلسے سے خطاب میں عمران خان نے توشہ خانہ اور اس لیے گئے تحائف کی تشریح بیان کی اور پھر بتایا کہ انہوں نے تحائف بیچ کر بنی گالہ کی سڑک بنوائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید