• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کی وضاحت

کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کی وضاحت سامنے آگئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھایا گیا ہے، نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی ترسیل میں کمی کا سامنا ہے۔

کے ای کے ترجمان نے کہا کہ نیشنل گرڈ سے تقریباً 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رجسٹرڈ صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع کردی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں عارضی اضافے پر معذرت خواہ ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے، سحری اور افطار میں بھی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید