• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر کی بہنوئی اور دیگر کی خلافِ ضابطہ بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے خلافِ ضابطہ بھرتیاں اور ترقیاں کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے 200 سے زائد افراد کو پارلیمنٹ سیکریٹریٹ میں بھرتی کیا اور ترقیاں دیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بھرتی کیے گئے افراد کا تعلق سابق اسپیکر اسد قیصر کے حلقے سے تھا، اسد قیصر نے اپنے بہنوئی طاہر قدیم کو گریڈ 17 میں کے پی اسمبلی میں عارضی بھرتی کرایا۔

ذرائع کے مطابق بعد میں اسد قیصر کے بہنوئی طاہرقدیم کو خلافِ قواعد ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد لایا گیا، طاہر قدیم کو بعد میں مستقل طور پر قومی اسمبلی میں ضم کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 2 اپریل کو خلافِ ضابطہ 9 افسران کو پروموشن بھی دی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اسد قیصر نے وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے سے ایک دن پہلے اپنے بہنوئی کو گریڈ 19 میں ترقی دی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی میں یہ تقرریاں نہ ایجنڈے پر تھیں، نہ ہی ان کے لیے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا۔

بنی گالا کی سڑک کی تعمیر عمران خان نے کتنی رقم دی تھی؟

قومی خبریں سے مزید