• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد اور اتفاق سے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھیں گے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اتحاد اور اتفاق سے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھیں گے۔

 خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ آج میرے لیے اہم دن ہے، پاکستان کے اس صوبے کے دارالحکومت میں ہوں جہاں قائد اعظم نے عمائدین بلوچستان سے خطاب کیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سوئی سے نکلی گیس پورے پاکستان میں پہنچی یہاں کے لوگوں کو نہیں ملتی تھی، کیا ہم ہمیشہ ماضی میں جھانکتے رہیں گے یا اتحاد اور اتفاق کے ساتھ آگے بڑھیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان مختلف وجوہات کی بنا پر ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گیا۔

قومی خبریں سے مزید