• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، ہزاروں لیٹر جعلی مشروبات برآمد

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے پشاور اور مردان میں جعلی مشروبات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پھندو روڈ پشاور پر مشروبات کے ہول سیل ڈیلرز سے جعلی مشروبات ضبط کیے گئے ہیں، جبکہ کارروائی میں 2000 لیٹرز سے زائد جعلی مشروبات برآمد کر لیے گئے۔

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور میں جعلی مشروبات کی سپلائی میں ملوث ہول سیل یونٹ سیل کردیا گیا۔

پشاور کے ایک یونٹ سے 3000 لیٹرز سے زائد مضر صحت جوس برآمد کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مردان میں جوس تیار کرنے والے یونٹس کے معائنے کے دوران مضر صحت جوس تلف کردیا اور ناقص صفائی، مضر صحت کیمکلز کے استعمال پر مردان میں جوس یونٹ سیل بھی کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید