• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر میں سازش کررہا ہے، سردار تنویر الیاس

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سازش کررہا ہے، بھارتی سرکار استصواب رائے اپنے حق میں کرنا چاہتی ہے۔

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے مظاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیری قربانیاں آزادی اور حق خودارادیت کیلئے دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں سید علی گیلانی و دیگر کئی حریت رہنماؤں نے قربانیاں دیں، مقبوضہ کشمیر میں ماؤں نے برہان وانی جیسے مجاہد پیدا کیے، بھارت کے حربے کشمیر میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر نے پاکستان کا حصہ بننا ہے، قائداعظم نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی، کشمیر میں ہونے والی مزاحمت سے بھارت خوفزدہ ہے، نہ صرف کشمیر آزاد ہوگا بلکہ اکھنڈ بھارت کا خواب بھی چکنا چور ہو گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا سبز ہلالی پرچم میں لپٹ کر دفن ہوتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید