• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ اور اسرائیل پاکستان کے دشمن اور ہمیں توڑنا چاہتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں آباد کیا گیا، امریکہ اور اسرائیل پاکستان کے دشمن ہیں اور ہمیں توڑنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یوم القدس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکہ نے مداخلت کی ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی بہت ضروری ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے فوری الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید