• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی سے متعلق قانون کیا کہتا ہے؟

سندھ چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ 2013 کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکی یا لڑکا شادی نہیں کر سکتے۔

چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ کی خلاف ورزی کی سزا 2 سال اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

اسی طرح چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ کی خلاف ورزی میں معاونت کرنے والوں کو بھی دو سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے کم عمری کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کو دارالامان بھیج دیا تھا۔

دسمبر 2021 میں عدالت نے آرزو فاطمہ کو 18 سال عمر تک والدین کے ساتھ رہنے کی اجازت دی۔

قومی خبریں سے مزید