(ن) لیگ کی رہنما مریم نواز شریف نے آج سے لاہور کے مختلف حلقوں کے دورے کرنے کا اعلان کردیا۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقوں کا دورہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر کریں گی۔ اس دوران کارکنوں سے ملاقات بھی کروں گی۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج شام حلقہ این اے 127 میں افطار کے بعد کارکنوں کے درمیان ہوں گی، عید کے بعد جلسوں کا شیڈول تیار ہے۔