دنیا کی سابق نمبر ایک ٹینس کھلاڑی اور فی الحال ڈوپ کے الزام میں عارضی طور پرمعطل ماریا شراپووا کو روسی ٹینس ایسوسی ایشن نے اگست میں ہونے والے ریو اولمپک کھیلوں کے لیے چار رکنی ٹینس ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ان کے علاوہ سویتلانا کزنٹسووا، انستاسیاپاولوچنکووا اور دارایا کاساتکینا کو جگہ دی گئی ہے۔تاہم شراپووا کے کھیلنے پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، شراپووا کو 12 مارچ کے بعد سے عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
انہیں بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن نے ’میلڈونيم‘ نامی دوا کے استعمال کے سبب معطل کیا ہے۔ شراپووا معطلی کی وجہ سے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن میں بھی نہیں کھیل رہی ہیں۔
روس اولمپکس میںشراپوواکی شرکت یقینی بنانے کیلیے عالمی حکام کو چھ جون سے پہلے تحریری درخواست کرسکتا ہے۔ قوت بخش دوا کے استعمال کے حوالے سے گذشتہ دنوں لندن میں ان کے کیس کی سماعت ہوئی۔
جس کا فیصلہ جون میں متوقع ہے۔اگر شراپووا کو کھیلنے کی اجازت نہیں ملتی ہے ،تو ان کی جگہ ایکیتریانا ماکسموا کو ٹی میں شامل کیا جاسکتا ہے۔