• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سیاسی جماعتوں، شہریوں سے اپیل ہے ریڈ زون میں احتجاج نہ کریں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ریڈ زون سے باہر، نیشنل پریس کلب یا ایف نائن پارک میں ریکارڈ کرایا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کے اندر کسی احتجاجی مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی، اس سلسلے میں سپریم کورٹ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید کہا ہے کہ امن وامان میں خلل یا قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ریڈ زون کے اندر، باہر اینٹی رائٹ فورس کے دستے تعینات کئے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید