انچار ج کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) راجا عمر خطاب نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی خود دھماکے کی ذمے داری علیحدگی پسند تنظیم نے قبول کی ہے۔
کراچی یونیورسٹی دھماکے کے بعد میڈیا بریفنگ میں راجا عمر خطاب نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں خاتون خودکش بمبار نے دھماکا کیا۔
انہوں نے کہا کہ باقاعدہ ریکی کے بعد گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا، جس وین کو نشانہ بنایا گیا اس میں غیرملکی سوار تھے۔
انچارج سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ وین کے آگے پیچھے رینجرز کے موٹرسائیکل سوار اہل سیکیورٹی پر تھے، دھماکا خیز مواد اسکول بیگ میں تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ دھماکے میں استعمال کیا گیا بارودی مواد مقامی نہیں لگ رہا، دھماکا خیز مواد میں بال بیرنگ استعمال کیے گئے ہیں۔
راجا عمر خطاب نے یہ بھی کہا کہ کراچی یونیورسٹی خود کش دھماکے کی ذمے داری علیحدگی پسند تنظیم نے قبول کی ہے۔