ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے ٹی وی دیکھنے کے دوران بات نہ کرنے والی لڑکی کو دیے گئے چیلنج کا تذکرہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی اتر پردیش کے گائوں میں ایک کسان کے یہاں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا کہ جب گائوں میں ٹی وی آیا ایک لڑکی جس میں وہ دلچسپی رکھتے تھے ٹی وی کا ایک پروگرام دیکھنے جاتی تھی، راستے میں اس سے بات کرتا تو مجھے اگنور کرتی، ایک بار میں نے اسے ٹی وی پر آنے کا چیلنج دے دیا۔ نواز الدین نے انکشاف کیا کہ میں نے جب پہلی ٹی وی سیریز میں کام کیا تو دوست کو گائوں میں فون کیا اور اسے کہا کہ لڑکی کو بتادو، میرا پروگرام اتوار کو نشر ہوگا۔ جس پر مجھے پتا چلا کہ اس کی شادی ہوچکی ہے اور اس کے بچے بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پر دوست نے مجھے بتایا کہ بھائی وہ تو شادی شدہ ہے اور اب تو اس کے 5 بچے ہیں، جس سے اس کی شادی ہوئی ہے وہ اسے ٹی وی نہیں دیکھنے دیتا بلکہ گھر سے بھی نہیں نکلنے دیتا۔